Friday, July 5, 2024
ہومدنیاعرب لیگ کا حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق

عرب لیگ کا حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق

عرب لیگ نے لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق کرلیا۔

عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے مصری میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم برقرار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

اس کے علاوہ خلیج تعاون تنظیم نے بھی مارچ 2016 میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔