Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آباداسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا بری امام کا دورہ ،اوور چارجنگ پر دو افراد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا بری امام کا دورہ ،اوور چارجنگ پر دو افراد گرفتار

اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بری امام کے علاقے میں فروٹ ، سبزی، دودھ ، گوشت شاپس، تندور اور ریسٹورنٹس کا اچانک دورہ کر کے کورونا ایس او پیز اور حکومتی نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ، اس موقع پر اوور چارجنگ پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں کو قانون کے مطابق جرمانے بھی کئے گئے ۔ قبل ازیں انہوں نے بہارہ کہو روڈ اور سملی ڈیم روڈز پر سکولز اور اکیڈمیز کا بھی دورہ کر کے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکا جائزہ لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔