اسلام آباد(سب نیوز)نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی،حج 2024 کیلئے درخواستیں جلد طلب کرنے پر غورکیا جا رہا ہے ۔
نگران وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت حج انتظامات ڈی بریفنگ سیشن ہوا جس میںبریفنگ دی گئی کہ حج 2023 کے انتظامات ہر لحاظ سے مثالی رہے،حج اخراجات میں بچت کی رقوم حجاج کرام کو واپس کی گئیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لانگ ٹرم حج پالیسی لانے کی تیاری کر رہے ہیں،تاریخ میں پہلی بار 12 ارب روپیہ حجاج کو واپس کی گیا۔سخت موسم اور رش کے باوجود حج انتظامات کی تعریف کی گئی،آئندہ سالوں کیلئے عازمین حج کو اقساط میں رقم جمع کرانے کی تجویزدی گئی۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ حج انتظامات کا بغور جائزہ لے کر مزید بہتری لائی جائے،حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی،
حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی،وفاقی وزیر مذہبی امور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔