Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد کے سیکٹر جی سیون فور کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر اور گلیوں کی کارپٹنگ کا کام شروع، 49کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبے میں اسلام آباد کے تمام روڈز کی تعمیر نو کی جائے گی،عامر شیخ

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون فور کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر اور گلیوں کی کارپٹنگ کا کام شروع، 49کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبے میں اسلام آباد کے تمام روڈز کی تعمیر نو کی جائے گی،عامر شیخ

اسلام آباد ،اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون فور کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سیکٹر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر اور گلیوں کی کارپٹنگ کا کام شروع ہو گیا ، تحریک انصاف کے ریجنل سیکرٹری عامر شیخ نے کہا کہ یونین کونسل کی تمام سڑکوں کی تعمیر نو کی جائے گی، سیکٹر کے گیس اور پانی کے مسائل بھی حل کریں گے،49کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبے میں اسلام آباد کے تمام روڈز کی تعمیر نو کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر جی سیون فور میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر اور گلیوں کی کارپٹنگ کا کام شروع ہو گیا، کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے اس منصوبے کے تحت سیکٹر کی تمام سڑکوں کی کارپٹنگ کی جائے گی، علاقہ مکینوں میں ترقیاتی کاموں کی شروعات سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ 30سالوں سے کسی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی ، پہلی مرتبہ ریجنل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر شیخ کی کوششوں سے علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ترقیاتی کاموں پر پی ٹی آئی قیادت کے مشکور ہیں۔ سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ریجنل سیکرٹری عامر شیخ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوئی ، یونین کونسل میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گیس اور پانی کے مسائل بھی حل کریں گے، 49کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبے میں اسلام آباد کے تمام روڈز کی تعمیر نو کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔