9

مریم نواز کے بیان پر نواز شریف نے بھی سوچا ہوگا کہ یہ کس کی طرف ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو یہ باور کروایا ہے کہ وہ بھی وفاقی دارالحکومت کا حصہ ہیں، سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے، مریم نواز کے ایکسٹنشن والے بیان کے بعد نواز شریف نے بھی سوچا ہوگا کہ یہ کس کی طرف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو قائد اعظم یونیورسٹی سے دیہی علاقے روملی کو ملانے والی سڑک کے افتتاح اور سیکٹر جی نائن میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے بعد منعقد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا
روملی کی سڑک کے افتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے علی نواز اعوان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور سوہان سے لے کر کرلوٹ تک پورا دیہی بیلٹ شہر سے 200 سال پیچھے لگتا تھا لیکن الحمد للہ ہم نے جہاں سیکٹرز کے لیے ترقیاتی کام کروائے وہیں دیہی علاقوں کے مکینوں کو بھی یہ باور کروایا ہے کہ وہ بھی اسلام آباد کا حصہ ہیں اور اسلام آباد کے بجٹ پر ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا سیکٹورل ایریاز کے رہائشیوں کا، انہوں نے کہا کہ روملی کا علاقہ اسلام آباد کے خوبصورت ترین علاقوں میں آتا ہے لیکن اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا کیونکہ وہاں تک کسی رسائی نہیں تھی آج روملی کو اسلام آباد سے ملادیا گیا ہے جو نہ صرف یہاں کے رہائشیوں بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ بری امام پھلگراں سوہان اور سید پور کے لیے گیس منصوبے ہوں یا سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، آج اسلام آباد میں ہر جگہ خوشگوار تبدیلی نظر آ رہی ہے، سیاست پر بات کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اگر چاہتے تو سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری بھی اپنی اس یونین کونسل میں ترقیاتی کام کروا کر عزت کما سکتے تھے لیکن اللہ نے ان کے نصیب میں نہیں لکھا تھا بلاول بھٹو زرداری کی محنت سے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی صفایا ہو رہا ہے اور سب کو الجھانے والے مولانا فضل الرحمن بھی بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مریم کی بات مانیں یا شہباز شریف کی، قبل ازیں جی نائن ٹو میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے علی نواز اعوان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم نے جی نائن میں فلیٹس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اس موقع پر عوامی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خودداری کی بنیاد پر خارجہ پالیسی ترتیب دی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ہم نے این اے 53 میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے اور ایسے علاقوں کو بھی پہچان دی جہاں پہلے کوئی ایم این اے جانا بھی پسند نہیں کرتا تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت کو کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے اور بہت جلد کم آمدن والے افراد کے لیے احساس کارڈ جاری کیا جائے گا جس میں پانچ ضروریات زندگی کی اشیا پر سبسڈی دی جائے گی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جی نائن ٹو کے سابق چیئرمین ملک رفیق نے کہا کہ ہم نے علی نواز اعوان کے گئے فنڈز سے جی نائن کے زیادہ تر کام کروا دیے ہیں سیوریج کا مسئلہ ہو یا سڑکوں کا جی نائن ٹو کے زیادہ تر کام مکمل ہو چکے ہیں اس موقع پر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے سابق اپوزیشن لیڈرز ملک عامر علی، سیکرٹری عوامی رابطہ کمیٹی طارق دلدار اور دیگر رہنماں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں