اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر، سابق رکن قومی اسمبلی و نامزد امیدوار این اے 53 علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری اپنے لوگوں کو چھت فراہم کرنا ہے چھت چھیننا نہیں، اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے لیے گھروں کو گرانے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔
، اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے گھروں کے خلاف فاشسٹ حکومت کے آپریشن پر رد عمل دیتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ ملک کے شہریوں کو چھت فراہم کرنا ریاست پاکستان کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے مگر یہ کیسی ریاست ہے جو اپنے لوگوں سے چھت چھین رہی ہے سرکاری ملازمین پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں اور اب یہ ظالم حکومت ان سے چھت بھی چھین رہی ہے اس حکومت میں غریب کا احساس نہیں پایا جاتا علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری گھر بنے 30 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے جبکہ ملازمین کی تعداد روزانہ بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں ایک ایک گھر میں 2،3 ملازمین اپنے خاندان کے ہمراہ گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل غریب ملازمین کے گھر گرانا نہیں بلکہ انہیں نئے گھر بنا کر دینا ہے
تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین کو چھت میسر آ سکے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے دل میں درد اور احساس ہونا ضروری ہے جو اس حکومت میں نہیں پایا جاتاانہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یہ آپریشن فی الفور بند کرے اور ملازمین کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے