Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد کے تما م شہریوں کیلئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان بڑی خوشخبری ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد کے تما م شہریوں کیلئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان بڑی خوشخبری ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لیے صحت انصاف کارڈ کی منظوری بہت بڑی خوشخبری ہے ، وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ان کا حق ملا ہے جس کے لیے ہم وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے شکر گزار ہیں۔

جمعہ کو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی طرف سے اس اعلان کہ وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لیے7 لاکھ 20 ہزار روپے کی انشورنس کے صحت انصاف کارڈ کی منظوری دے دی ہے، پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کے اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں تمام طبقات کے لوگ بستے ہیں یہاں کے شہریوں کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اعلان اسلام آباد کو ایک مرتبہ پھر شناخت دینے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے مشکور ہیں جنہوں نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں کے شہریوں ڈومیسائل کا حق دیا، رینٹ کنٹرول ایکٹ منظور کروایا، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کروایا اور آج یہاں کے رہائشیوں کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اعلان ظاہر کرتا ہے کہ ہماری حکومت نے واقعی اسلام آباد کو پہچان دی ہے اس شہر کی ملک کے لیے خدمات کو سراہا گیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔