Tuesday, December 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزعلی امین گنڈاپور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

علی امین گنڈاپور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، علی امین کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے ۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے رہنما پی ٹی آئی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پراسکیوٹر عدنان کا کہنا تھا کہ اس عدالت کے پاس کیس سے ڈسچارج کرنے کے اختیار نہیں ہیں،پراسیکوٹر عدنان کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔

عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کر لیا جائے گا، اسلام آباد کو ٹیک اوور کر لیا جائے گاپی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔