لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی پر سفری پابندیاں ختم ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق علی افضل ساہی بزدار حکومت کے مثر ترین صوبائی وزیر تھے، ان کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی افضل ساہی کا نام 9 مئی کے حملوں میں بھی لیا گیا تھا، ان سے تفتیش کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ پابندیاں ہٹانے کا عمل وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا۔
علی افضل ساہی کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔