Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی تاریخ میں ایک شیخ مجیب الرحمن کافی ،دوسرا پیدا نہیں ہوگا:اکبر ایس بابر

پاکستان کی تاریخ میں ایک شیخ مجیب الرحمن کافی ،دوسرا پیدا نہیں ہوگا:اکبر ایس بابر

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ یہ 1971 ہے نہ یہ مشرقی پاکستان ہے اور نہ ہی پشتونوں کے تخم میں غداری ہے۔پاکستان کی تاریخ میں ایک شیخ مجیب الرحمن کافی ہے۔ دوسرا پیدا نہیں ہو گا۔ ابھی تک صرف قانونی جنگ لڑا ہوں اپنے وطن کے لئے۔ عمران خان اور خود ساختہ پی ٹی آئی قیادت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو ان کے خلاف سیاسی میدان میں کھلی جنگ بھی لڑوں گا اپنے وطن کیلئے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ 14 نومبر 2014 میں فارن فنڈنگ کیس دائر کیا۔ 2 اگست 2022 کو تمام الزامات ثابت ہوئے۔یہ کیسی ریاست ہے جو غیر ملکیوں کی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی سے بے بس ہے۔کوئی دوسرا ملک ہوتا تو تمام قانونی اور آئینی رکاوٹیں دور کرتا اور ایک مثال قائم کرتا کیونکہ سوال قومی سلامتی کا تھا۔
ف

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔