Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانقومی ٹیم میں شعیب ملک اچھی سیاست کرتے ہیں، احمد شہزاد کا انکشاف

قومی ٹیم میں شعیب ملک اچھی سیاست کرتے ہیں، احمد شہزاد کا انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے سابق کپتان شعیب ملک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں بڑی اچھی سیاست کرتے ہیں۔

30 سالہ احمد شہزاد بولے کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں سیاست ہوتی ہے اور سابق کپتان شعیب ملک اچھی سیاست کرتے ہیں۔

پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے احمد شہزاد کہتے ہیں کہ شعیب ملک کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ اچھے سیاستدان بن سکتے ہیں، کیونکہ وہ چیزوں کو اچھے اور لمبے عرصے تک لے کر چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔