Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزاحد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بری کردیا گیا

احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بری کردیا گیا


لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق بیورو کریٹ احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بری کردیا۔
گزشتہ ماہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی تھی اور ان کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا کیونکہ انکے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔
ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں، اثاثے انکی آمدن کےمطابق ہی ہیں، انہوں نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔
رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو کہ درست ثابت ہوا۔
نیب نے عدالت سے بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی۔
جمعہ کو احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے احمد چیمہ کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا۔
یاد رہے کہ احد چیمہ کے خلاف قومی احستاب بیورو لاہور نے 2018 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔