Friday, January 10, 2025
ہوماسلام آبادڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے افنان عالم انسداد تجا وزات آرڈیننس کے مجاز آفیسر تعینات

ڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے افنان عالم انسداد تجا وزات آرڈیننس کے مجاز آفیسر تعینات

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن افنان عالم کو انسداد تجا وزات آرڈیننس کا مجاز آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔
سی ڈی اے کی جانب سے افنان عالم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افنان عالم سی ڈی اے کی زمینوں کیلئے مجاز افسر ہوں گے اور سرکاری املاک پر ناجائز قبضوں اور تجاوزات کے ذمہ دار ہوں گے ۔ علاوہ ازیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔