Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینافغان طالبان کیلئے خطرات،امریکہ نے مخلوط حکومت کیلئے کام شروع کر دیا،سینئر رہنما کا انکشاف

افغان طالبان کیلئے خطرات،امریکہ نے مخلوط حکومت کیلئے کام شروع کر دیا،سینئر رہنما کا انکشاف

کابل : حزب اسلامی سربراہ گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں ‘مخلوط حکومت’ کے قیام کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ حزب اسلامی کے سربراہ اور معروف جہادی رہنما گل بدین حکمت یار نے انکشاف کیا ہے ک امریکا نے افغانستان میں طالبان کی جگہ مخلوط حکومت کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اور اس ضمن میں طالبان کو ایک فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکار پر امریکہ نے مخالفین کی حمایت کی دھمکی دے رکھی ہے۔ ممکنہ طور پر نئی مخلوط حکومت میں تاجک سیاستدانوں کی نمائندگی کے علاوہ سابق حکومت کیٹیکنو کریٹس کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔