Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید ارشاد کا عوامی شکایت پر ایکشن، غیر معیاری اشیا کی فروخت پر جرمانے

اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید ارشاد کا عوامی شکایت پر ایکشن، غیر معیاری اشیا کی فروخت پر جرمانے

اسلام آباد(آئی پی ایس )عوامی شکایت پر اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید ارشاد کا ایکشن ،سیکٹر ایف ایٹ میں دوکانوں کی چیکنگ، غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر دوکانداروں کو جرمانے، ایس او پی خلاف ورزی کرنے والے بھی رگڑے میں آ گئے۔ اوید ارشاد نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اوید ارشاد نے ایف ایٹ مرکز کاسرپرائز وزٹ کیا ،دوران وزٹ دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے ، زائد المیعاد غیر معیاری اشیاء خرد و نوش فروخت کرنے اور کورونا ایس وپیز نظر انداز کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کیے جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنانے پر اسسٹنٹ کمشنر نے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کیں، اے سی اوید ارشادکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کرے گی کورونا سے بچا ؤکے لیے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔