Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاناین اے 249 میں ضمنی انتخاب،کس کوٹکٹ ملے گا، تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

این اے 249 میں ضمنی انتخاب،کس کوٹکٹ ملے گا، تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب، پاکستان تحریک انصاف نے 5 رکنی پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا ،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ارشد داد 5 رکنی پارلیمانی بورڈ کی سربراہی کریں گے ۔فردوس شمیم نقوی، علی زیدی، خرم شیر زمان اور سعید آفریدی بورڈ میں شامل ہیں ، این-اے 249 کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند افراد 10 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔