اسلام آباد-وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی ہدایات پر ڈی جی انفورسمنٹ نے انسدادِ تجاوزات سکواڈ کو اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات جس میں فنسز لوہے کی گریلز اور کانٹے دار تار اور سی ڈی اے زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لان کو ختم کرنے اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے صاف کرنے کیساتھ ساتھ دہی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے بارے احکامات دیے اس سلسہ میں قبل ازیں اسلام آباد کے شہریوں کو نوٹس جاری کیے تھے ان دیے گئے نوٹسوں پر آج اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کاروئیاں کی گئیں جس میں سیکٹر. G-8,G-9,I-8,F-7,اور دہی علاقوں بری امام میں تعمیرات کو گرا اور غیر قانونی لان ختم کر کے 4ٹرک سامن ضبط کر کے 5 کنال زمین واگزار کر دی .تفصیلات سیکٹر G-9/2 سرکاری بلاکس کے باہر سرکاری زمین پر 1کمرہ بمہ واش روم گرا دیا ۔اس کے بعد سیکٹر G-9/3 کا رخ کیا جہاں پلاٹ لائن سے باہر متعدد فنس اور لان گرا دیے گئے اسی طرح کا ایک اپریشن سیکٹر G-8 جہلم روڈ پر کیا گیا جہاں گھروں کے پلاٹ لائن سے باہر فنس اور لان ختم کر کے 1 کنال زمین واگزار کرا دی گئی اور 1 ٹرک سامان ضبط کیا گیا اس کے بعد سیکٹر F-8/1 مکان نمبر 53 کے پاس Dead End جو کہ تقریبا 4 کنال پر Beutification کی آڑ میں قبضہ کیا جا رہا تھا فوری کاروائی کرتے ہوئے تعمیرات از قسم دیوار گرا کر قبضہ کو ناکام بنا دیا ۔اسی طرح مراکز میں بھی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جس میں سیکٹر I-8 میں روڈ اور عوامی گزر گاہ سے تجاوزات کو ہٹا کر 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا اسی طرح سیکٹر F-7 مرکز میں بھی عوامی گزرگاہوں اور برآمدوں سے تجاوزات کو ہٹا کر 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا اس غرض سے چیرمین (کییٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی) کیپٹین (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی ہدایت کے مطابق ڈی جی انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے تمام مراکز اور مارکیٹس یونین کے نمائندوں کو تجاوزات کو ختم کرنے بارے خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں ڈی جی انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ آنے والیدنوں میں انسدادِتجاوزات کی کاروایئوں کو مزید سخت کیا جائے گا اور مارکیٹس ومراکز میں بھی عوامی گزرگاہوں اور برآمدوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن، 4ٹرک سامان ضبط ،5 کنال زمین واگزار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔