اسلام آباد،وفاقی بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں ، حکومت نے پولیس سروس گروپ کے6افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ12افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ،پولیس سروس گروپ کے ایک افسر کو گریڈ 20کا عبوری چارج دینے کی منظوری بھی دے دی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گروپ کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں غلام محمد ڈوگر ، لیفٹنٹ (ر)جان محمد ، سجاد افضل آفریدی ، محمد عارف حنیف، محمد امین یوسف زئی اور فرحت علی جونیجو جبکہ گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے افسران میں محمد کاشف ، رضوان منظور، پیر محمد شاہ ، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران یقوب، کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ایوب ، جہانزیب نذیر خان، احمد نواز، محمد ظفر علی، کامران عادل ، صدیق علی ، ساجد کیانی اور ڈاکٹر محمد اطہر وحید شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں پولیس سروس گروپ کے گریڈ 19 کے افسر سید محمد امین کو گریڈ 20کا عبوری چارج دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔