اسلام آباد(سب نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض یہ عائد کیا کہ عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔
اعتراض میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس آرٹیکل 184/3 کے تحت درج کی گئی درخواست سے مطمئن نہیں، درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔