Thursday, February 6, 2025
ہومپاکستانحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہیں کی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، سمری میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی سے کمی کی اور ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔ان کا کہنا تھاکہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی اور فیصلہ کیا کہ چاروں مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔