Thursday, February 6, 2025
ہومپاکستانکے پی کے، اپوزیشن اراکین اسمبلی کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تنخواہوں سے کٹوتی کی مخالف

کے پی کے، اپوزیشن اراکین اسمبلی کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تنخواہوں سے کٹوتی کی مخالف

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تنخواہوں سے کٹوتی کی مخالفت کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
صوبائی سیکرٹری خزانہ کوکٹوتی نہ کرنے کے خط ارسال کرنے والے51 ارکان میں جے یو آئی، پی پی، مسلم لیگ(ن)، جماعت اسلامی اور اے این پی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔اراکین کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا کہ متاثرین کی مدد خود کریں گے۔
اس بارے میں وزیر اعلی محمودخان نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا اپنے ہی عوام کی مدد سے انکار افسوناک ہے، سیلاب زدگان کی بحالی قومی مسئلہ ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی فلاح ان کا مقصد نہیں، ان کا مقصد قومی خزانے کو لوٹنا ہے، عوام انہیں دیکھ رہی ہے، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔