وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پندرہ بیس بندے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، اور عمران خان 16 اکتوبر سے پہلے ہی بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ضرور ہو گا ، عمران خان کال دے گا تو راولپنڈی والے نکلیں گے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کا کہا تھا، لیکن عمران خان کے خلاف کیس تیزی سے چلایا گیا، اور اب پرچہ کاٹ دیا گیا ہے، مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پرویز الہی کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں سے کوئی بھی نوازشریف سے ملنا نہیں چاہتا۔فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کے 15، 20 بندے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، اور عمران خان 16 اکتوبر سے پہلے ہی بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔