Tuesday, July 8, 2025
ہومدنیاسی پی سی کے انیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا ساتواں کل رکنی اجلاس

سی پی سی کے انیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا ساتواں کل رکنی اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا ساتواں کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کے 129 ارکان نے اجلاس میں شرکت کی ،ووٹ نہ ڈالنے والے ۲ مندوبین بھی اجلاس میں موجود تھے ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
کل رکنی اجلاس کی صدارت مرکزی کمیشن برائےانضباطی معائنہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیشن برائےانضباطی معائنہ کے سیکرٹری چاؤ لہ جی نے اجلاس سے خطاب کیا۔
کل رکنی اجلاس میں سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس میں، انیسویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کی ورک رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔ اس رپورٹ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس میں نظر ثانی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔