Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش، خیموں اور ادویات کی تقسیم کا جائزہ

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش، خیموں اور ادویات کی تقسیم کا جائزہ

وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش، خیموں اور ادویات کی تقسیم کا جائزہ لیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش، خیموں اور ادویات کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش، بچوں کی خوراک کی تقسیم کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کا حکم دیا ۔
وزیر اعظم نے سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں، ریلوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ انفراسٹرکچر کو آپریشنل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کی جائیں ۔
اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے مشیر احسن چیمہ اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔