کراچی-پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے سعودی امداد کا سلسلہ جاری ، امدادی سامان سے بھرے طیاروں کی خصوصی پروازیں پاکستان آنا شروع ،سیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹرکی طرف سے 30 ٹن امدادی سامان لے کر تیسرا خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا جو کراچی میں سعودی قونصل جنرل نے ڈائریکٹر KSrelief پاکستان اور NDMA کے نمائندے کے ہمراہ وصول کیا۔طیارے میں غذائی اور غیر غذائی اشیا کے علاوہ کھجوریں، کمبل اور خیمے شامل ہیں جو کہ حکومت کے تعاون سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں ہر علاقے کی ضروریات کے مطابق متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔جس سے ہزاروں مستفید ہوں گے طیاروں کی آمد کا یہ سلسلہ رواں ہفتے تک جاری رہے گا
سیلاب متاثرین کیلئے سعودی امداد کا سلسلہ جاری،تیسرا طیارہ پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔