اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج ہم بین الاقوامی خواتین کی جمہوریت کا دن منا رہے ہیں، جمہوریت خواتین کی شمولیت کے بغیر نامکمل ہے،انسانوں کی عزت جمہوری نظام میں ہے۔ویمن کاکس کے زیر اہتمام خوتین کو درپیش چیلنجز سے متعلقہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت چلانے کے جتنے بھی نظام ہیں ان میں جمہوریت ہی بہترین نظام ہے، جمہوریت کی داغ بیل پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی، اس کے بعد پاکستانی عوام میں جمہوریت کا شعور بیدار ہوا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ہر شخص مہنگائی سے متاثر ہے، ساری دنیا میں مہنگائی ہے مگر ہم اپنے اس طبقے کو جسکی تنخواہیں کم ہیں اسکا دفاع نہیں کر پا رہے، اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جہاں کافی تباہی ہوئی وہاں کاشتکار بھی بہت متاثر ہوا ہے، کلائمیٹ چینج کے مسائل میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے، کلائمیٹ چینج کو خراب کرنے میں ہمارا نہیں بلکہ بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک کا حصہ ہے، آج جس آفت سے ہم نبرد آزما ہیں عالمی برادری کو ہماری مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ مصیبتیں کا سامنا کیا ہے، ہم نے ملکر تمام مشکلات کو فیس کرنا ہے، پارلیمنٹ نے ایک پورا دن خواتین کے نام کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے ہر کمیونٹی سے لوگوں کو بلا کر انکا موقف سنا، یہ عوام کا پارلیمان ہے یہاں انکا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا،پارلیمنٹ پاکستانی عوام کی امانت ہے، ہماری خواتین کی نمائندگی بہت اچھی چل رہی ہے، ہمیں اپنی خواتین پر فخر ہے
دنیا میں مصیبتیں آتیں ہیں ہم نے ملکر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
آج پاکستان میں ہر شخص مہنگائی سے متاثر ہے، سپیکر قومی اسمبلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔