اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ٹیلی کام سروسز بحال کردی گئیں۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان عامر پاشا کے مطابق شمالی اور وسطی بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ٹیلی کام سروسز بحال کردی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیموں نے سیلاب کی زد میں آکر متعدد مقامات پر کٹنے والی آپٹیکل فائبر کی مرمت کردی ہے۔ ٹیلی کام سروسز میں تعطل کے باعث صارفین کوہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ٹیلی کام سروسز متاثر ہوئی تھیں اور متعدد علاقوں میں فون اور انٹرنیٹ کی سروس معطل ہوگئی تھی۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ٹیلی کام سروسز بحال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔