اسلام آباد(نیوزڈیسک)کوئٹہ میں سیلابی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر،کوئٹہ ایئرپورٹ سمیت اطراف میں موسم،مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا کوئٹہ آپریشن معطل کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جمعہ کے روز کراچی ,لاہور،اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی کوئٹہ کی پروازپی کے 310،لاہور کوئٹہ کی پرواز پی کے 322،اسلام آباد سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 325متاثر ہوئیں،
موسم اور مواصلاتی نظام پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بحال ہوتے ہی آپریشن شروع کر دیا جائے گا،
کوئٹہ فضائی آپریشن کی بحالی اولین ترجیح ہے،فضائی آپریشن رابطے کا واحد ذریعہ ہے،
سیلابی صورتحال ، آئی اے کا کوئٹہ آپریشن معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔