Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانجشن آزادی :پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مبارکباد

جشن آزادی :پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے ہم پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کا 75واں یوم آزادی، پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 75 سال میں امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں، ہم نے ہزاروں پاکستانی ایکسچینج طلبا کو امریکہ بھیجا، یہ طلبا اب 37000 سابق طلبا پر مشتمل ایلومنائی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔گذشتہ دو برس کے دوران امریکہ نی 77 ملین سے ذائد کووڈ ویکسین خوراکیں عطیہ کی ہیں،

امریکی سفیر نے کہاکہ دونوں اقوام کے درمیان کاروباری اور معاشی مضبوط تعلق ہمارے لئے باعث فخر ہے،امریکہ بدستور پاکستان کی سب سے بڑی منڈی ہے،صرف گذشتہ مالی سال میں پاکستان میں امریکی براہ راست سرمایہ کاری میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ، ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ گذشتہ مالی سال میں امریکی براہ راست سرمایہ کاری مئں اضافہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بلند سطح ہے، تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ہم تمام بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے شانہ نشانہ کام کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔