Wednesday, July 9, 2025
ہومتازہ ترینبھارت: گائے نے ٹکر مارکر سابق نائب وزیر اعلیٰ کی ٹانگ توڑ دی

بھارت: گائے نے ٹکر مارکر سابق نائب وزیر اعلیٰ کی ٹانگ توڑ دی

بھارتی ریاست گجرات کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل آج گائے کی ٹکر سے زخمی ہوگئے۔

وہ ایک ضلع میں ترنگا لہراتے ہوئے ریلی کی شکل میں جا رہے تھے کہ ایک اچھلتی کودتی بےقابو گائے انہیں ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں ان کی الٹی ٹانگ فریکچر ہوگئی۔

بی جے پی رہنما سرال پٹیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ریلی اپنے اختتامی مراحل میں تھی کہ سبزی بازار کے قریب ایک گائے اچانک سامنے سے بھاگتی ہوئی آئی اور ٹکر مار دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔