Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانکراچی سمیت سندھ بھر میں بازاروں اور شادی ہالز کیلئے نئے اوقات کار جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں بازاروں اور شادی ہالز کیلئے نئے اوقات کار جاری

سندھ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کا حکم نامہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب رات ساڑھے 10 بجے جب کہ تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز،سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، کافی شاپس، ہیلتھ سینٹرز، کلبس، جم، سنیما، تھیٹر رات ساڑھے11بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
بل بورڈز اور دیگر اشتہارات کی لائٹس بھی 9 بجیتک بند کرنی لازمی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا جبکہ ہفتے میں ایک دن جمعہ یا اتوار کو مکمل تعطیل کا دن تصور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔