اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس طرح کی خبریں چلانے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل درآمد کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں بھجوائی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ؟ حکومتی ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔