Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
حلیم عادل شیخ کوحراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔ فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لاہورپولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کے بارے میں تاحال نہیں بتایا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالےسے کہا کہسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو رات گئے سادہ لباس والوں نے گرفتار کر لیا۔
یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے،ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں رہی،یہ صورتحال بار ،بینچ، میڈیا اور انسانی حقوق کے گروپوں کے لیے ایک امتحان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔