Sunday, February 23, 2025
ہومپاکستانپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا،اپوزیشن لیڈر کو ممبر بنانے کی تیاری

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا،اپوزیشن لیڈر کو ممبر بنانے کی تیاری

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کی بجائے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہوگا، نئی پارلیمانی کمیٹی تشکیل نہ پانے کے باعث پرانی کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے، اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض تاحال پارلیمانی کمیٹی کے رکن نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرانی 29 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ممبر نہیں ہیں، نشاندہی ہونے پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو پارلیمانی کمیٹی کا رکن بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، خواجہ آصف کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دیے جانے کا امکان ہے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں حکومت اور اپوزیشن کے کل 29ارکان ہیں، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی تاحال پارلیمانی کمیٹی برائے سلامتی کمیٹی کے رکن ہیں، امیر حیدر ہوتی،اسعد محمود، شہبازشریف،طارق بشیر چیمہ بھی سلامتی کمیٹی ارکان ہیں، غوث بخش مہر، بلاول بھٹو ،خالد مقبول صدیقی ،شاہ زین بگٹی،اختر مینگل بھی کمیٹی کے ارکان ہیں۔

ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ، خالد مگسی، اعظم نذیر تارڑ، دلاور خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم ، سینیٹر ہدایت اللہ ، کامل علی آغا، مولانا عبدالغفورحیدری، شیری رحمان، اعظم سواتی، محمد قاسم، طاہر بزنجو، مشتاق احمد خان، سینیٹرشفیق ترین، فیصل سبزواری ،سید مظفر حسین اور یوسف رضا گیلانی بھی رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو بریفنگ دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔