Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم آج منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعہ 18 فروری کو پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، منڈی بہاوالدین کیلئے30ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم منڈی بہاوالدین شہر کیلئے30 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے۔جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ انتظامیہ کی جانب سے گراونڈ میں10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا ہے۔
جلسے عام کے سلسلے میں قائداعظم گراونڈ کو پینا فلیکس، ہورڈنگ بورڈز، بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
جلسہ عام سے خطاب کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں تعطیل کا نوٹی فیکیشن واپس لے لیا گیا، جلسے سے قبل شہر میں جگہ جگہ رنگ و روغن اور سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔