وزیراعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے ملاقات کی کس جس میں انہوں نے وزیراعظم کو محسن بیگ والے معاملے پر بریفنگ دی ۔ ایڈووکیٹ جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ جو کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا پر چل رہا ہے سچ نہیں ہے۔ کچھ عناصر ہیں جو پی ٹی آئی کی مخالفت میں محسن بیگ والے معاملے کو غلط رنگ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہیں
محسن بیگ نے ایف آئی اے کے اہکار کو زخمی کیا پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکاروں پر بندوق تانی انہوں نے آن ڈیوٹی پولیس اور ایف آئی اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔ نیازاللہ نیازی نے کہا کہ میڈیا پرسن ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں لیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے اور انہوں نے جلدبازی میں محسن بیگ کے حوالے سے حکم جاری کیا۔ بہت جلد ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ پوزیشن کے پاس حکومت پر تنقید کے لئے ایجنڈا نہیں ہے۔ میری حکومت پر تنقید برائے تعمیر کرنے تو مجھے خوشی ہوتی ہے تنقید کا مطلب کسی کے ذات پر حملہ کرنا کسی کو پسند نہیں قانون کی حکمرانی کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں۔
وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت
خیال رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت پر محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے بدھ 16 فروری کی صبح 9 بجے مقدمہ درج کیا۔
چند منٹ بعد ہی ایف آئی اے کی ایک ٹیم اسلام آباد میں محسن بیگ کے گھر چھاپہ مارنے جا پہنچی اور وہ بھی بغیر کسی وارنٹ کے۔
اس دوران ایف آئی اے ٹیم کی محسن بیگ ، ان کے بیٹے حمزہ بیگ اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور ایک فائر بھی ہوا۔