بھارت میں زیرحراست پاکستانی خاتون سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کر دیا ہےوزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق سمیرا کو پاکستانی شہریت نامہ نادرا کے ذریعے اس کے خاندان کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا ہے وزارت داخلہ نے شہریت تصدیق نامہ کا مراسلہ آج وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے۔
شہریت تصدیق کے ساتھ ہی سمیرا کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن سفری دستاویز جاری کردے گا۔ سفری دستاویز جاری ہونےکے بعد سمیرا نامی وطن واپس آسکیں گی ۔ سمیرا کے ساتھ اس کی چار سالہ بیٹی بھی پاکستان واپس آئے گی ۔