وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب را وسردار علی خان نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لییبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔