Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادایف 11 پارک کے لئے 8 ملین روپے مختص ، ٹینڈر جاری کردیئے گئے

ایف 11 پارک کے لئے 8 ملین روپے مختص ، ٹینڈر جاری کردیئے گئے

اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کےلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ سیکٹر ایف الیون میں پارک تعمیر کررہا ہے اس ضمن میں ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر ایف الیون میں پارک کی تعمیر کے لئے 8 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ واضح رہے سیکٹر ایف الیون میں موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ترقیاتی اور بالخصوص صحت مندانہ سرگرمیاں شہریوں کو باہم پہنچانے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر پارک تعمیر کیا جارہا ہے۔ منصوبے کے تحت پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے، واک ویز، جوگنگ ٹریک، سائیکلنگ ٹریک سمیت دیگر سہولیات بھی میسر ہونگی اسی طرح ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے پارک میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول بھی لگائے جائیں گے تاکہ پارک میں آنے والے شہری پر فضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز بھی ہوسکیں۔ علاوہ ازیں پارک میں بیٹھنے کے لئے بینچز، روشنی کے مناسب انتظامات، سیکیورٹی کے انتظامات سمیت دیگر ضروری انتظامات بھی کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات کی مسلسل فراہمی کے لئے واک ویز کی بحالی اور تعمیر نو پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں سیکٹر آئی ایٹ، آئی نائن، آئی ٹین اور آئی الیون میں واک ویز کی بحالی اور تعمیر نو کا کام کیا جائے گا جس کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے گیارہ ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا اور ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں سیکٹر آئی ایٹ میں واک ویز کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے 4 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ سیکٹر آئی نائن میں موجود واک ویز کو 3 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا اسی طرح سیکٹر آئی ٹین اور آئی الیون میں واک ویز کی بحالی اور تعمیر نو پر تقریباً 4 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی مہیا کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔