Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومکھیلبھارت کا خواتین کا ’آئی پی ایل‘ منعقد کرانے کا منصوبہ

بھارت کا خواتین کا ’آئی پی ایل‘ منعقد کرانے کا منصوبہ

نئی دہلی ۔۔۔۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے اوائل میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوسکتا ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ کے جلد انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق مرد کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ 3 ٹیموں پر مشتمل خواتین کی ٹی 20 لیگ کا بھی انعقاد ہوسکتا ہے، لیکن کئی لوگوں کا خیال ہے کہ خواتین مزید ٹیموں اور کھلاڑیوں پر مشتمل اپنے علیحدہ ٹورنامنٹ کی مستحق ہیں۔ خواتین کا یہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ رواں سال بھی ہوگا لیکن بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ چیزیں جلد ہی بدلنے والی ہیں۔ جے شاہ نے کہا کہ ‘میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بی سی سی آئی نہ صرف اس کے لیے سنجیدہ ہے بلکہ جلد ہی آئی پی ایل کی طرح ایک مکمل ویمن لیگ شروع کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ٹی 20 چیلنج میں شائقین اور کھلاڑیوں کی زبردست دلچسپی ایک حوصلہ افزا علامت ہے اور ہم سب اس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی پی ایل کا 2020 ایڈیشن مکمل اور پچھلے سال کے ٹورنامنٹ کا دوسرا نصف حصہ کورونا کے سبب متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا۔ رواں سال آئی پی ایل مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا اور جے شاہ اس بار 10 ٹیموں کی یہ لیگ بھارت میں منعقد ہونے کے لیے پراعتماد ہیں۔ جے شاہ نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں حالات مختلف تھے اور ہم مشکل حالات میں ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرکے جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔