Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیر اعظم عمران خان کا کامیاب دورہ چین خوش آئند ہے، علی نواز اعوان

وزیر اعظم عمران خان کا کامیاب دورہ چین خوش آئند ہے، علی نواز اعوان

سلام آباد،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کو چین کے کامیاب دورے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین سے ساتھ سی پیک منصوبہ تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ،دونوں ممالک کے مابین اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک عالمی برادری میں اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کے حوالے سے خاص مقام رکھتے ہیں۔ بعض حلقوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ نام نہاد تجزیہ نگار ہر معاملے پر اپنی رائے دینا ضروری سمجھتے ہیں چاہے ایسے دوروں سے جڑے حقائق کے بارے میں ان کا علم صفر ہو وہ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرتے رہتے ہیں۔علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور چین سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات استوار ہو چکے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔