Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ، متعدد منصوبوں کی منظوری

سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ، متعدد منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے )کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں پیر کے روز منعقد ہوا۔
جس میں اتھارٹی کے پلاننگ ونگ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں مختلف کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلانز منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔اجلاس میں آٹھ کمرشل پلاٹوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین مرکز کا پلاٹ نمبر اکیس بی کے بلڈنگ پلان کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح بلیو ایریا، جی ایٹ/ایف ایٹ کے پلاٹ نمبر سات کے بلڈنگ پلان کی منظوری بھی دی گئی، دریں اثنا سیکٹر آئی سولہ مرکز میں ایک کمرشل پلاٹ نمبر اٹھارہ کے بلڈنگ پلان کاغذات کو جانچ پڑتال کے بعد میٹنگ کے دوران منظور کیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر ایچ الیون ون میں پلاٹ نمبر 125 کو سکول کی تعمیر کے لئے بھی منظور کیا گیا۔ بعد ازاں اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون فور میں پلاٹ نمبر 1 کو مسجد نبوی قریشی کی تعمیر کے لئے بھی منظور کیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر ای ایٹ نیول کمپلیکس میں اپارٹمنٹ بلاک کی تعمیر کے لئے بھی بلڈنگ پلان کی منظوری دی گئی۔جبکہ سندھ ہائوس کی تعمیر کے لئے بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری آرکٹیکٹ کے اجلاس میں نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔