اسلام آباد،توہین مذہب اور غدار ی کے الزامات لگانے پر پیمرا جرمانوں کے خلاف لبیک کمپنی کی اپیل پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی نشریاتی ادارے کو شہری کو غدار قرار دینے کا اختیار ہے ؟آپ کا چینل مانتا ہے کہ متنازعہ مواد نشر کیا ؟ جس پر وکیل لبیک کمپنی نے دلائل دیے کہ ادارے نے صرف پروگرام نشر کیا، خود الزام نہیں لگایا، جس پر وکیل پیمرا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا متنازعہ مواد نشر کرنا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر چینل کو دس لاکھ جرمانہ کیا۔وکیل لبیک کمپنی نے موقف اپنایا کہ مزید دلائل کے لیے مہلت دیں، پروگرام کا ٹرانسکرپٹ بھی پڑھا نہیں جارہا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے پیمرا جرمانوں کے خلاف لبیک کی اپیلوں پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ،پیمرا جرمانوں کے خلاف لبیک کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔