Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستاننیب کا میر شکیل الرحمان اور راجہ قمر الاسلام کی بریت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

نیب کا میر شکیل الرحمان اور راجہ قمر الاسلام کی بریت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت کی طرف سے میر شکیل الرحمان اور راجہ قمر الاسلام کی بریت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
منگل کو قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں میر شکیل الرحمان اور صاف پانی ریفرنس میں راجہ قمر الاسلام کو بری کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔ احتساب عدالت کے فیصلے کی مصدقہ کاپی موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔