Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانسعودی عرب سے ملنے والی امداد جلد مل جائے گی: شوکت ترین

سعودی عرب سے ملنے والی امداد جلد مل جائے گی: شوکت ترین

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی امداد حکام کے دستخط کے بعد جلد مل جائے گی۔

صحافی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ سے سوال پوچھا گیا کہ سعودی عرب کی طرف سے ڈیپازٹس اور ادھار تیل کی سہولت کب ملے گی؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جلد مل جائیں گے، سعودی حکام دستخط کرکے ہمیں جلد بھیج رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔