Monday, December 16, 2024
ہومدنیابیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے پر اعتماد ہیں، تھامس باخ

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے پر اعتماد ہیں، تھامس باخ

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریاں بہترین انداز میں جاری ہیں۔ انسداد وباکے حوالے سے چین کے اقدامات نے ہم پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔چین نہ صرف وائرس پر قابو پانے کے لیے ، بلکہ وائرس کو ختم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے ۔ وبا کی روک تھام کے عمل میں ہم نے چین کی کارکردگی دیکھی ہے۔ وبائی پابندیوں کے باوجود، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔تمام وینیوز کھیلوں سے چند ماہ قبل ہی مکمل کر لئے گئے ہیں جو کہ بہت متاثر کن عمل ہے ۔اب ہم نے سکیورٹی چیک کے لیے ٹیسٹ مقابلے کرانے شروع کر دیئے ہیں۔ٹیسٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کی رائے بہت مثبت ہے۔اس لیے ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے حوالے سے پر اعتماد ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔