سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس اجاگر کرنے والی تصویرجاری کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق تصویر میں سورج کی روشنی کی چمک صاف نظر آرہی ہے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، جبکہ اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے پذیرائی مل رہی ہے۔واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سبحان اللہ!مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس اجاگر کرنے والی تصویرجاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔