لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ارم بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سید علی مرتضیٰ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔او ایس ڈی وجیہہ اللہ کندی کو سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا۔
پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبالے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔