پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل ( جمعہ کو ) دوپہر2 بجے ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔38 ویں کابینہ اجلاس کا ایجنڈا 31 نکات پر مشتمل ہے، کابینہ اجلاس ایجنڈا میں اکبرپورہ پولیس سٹیشن کیلئے اور ملک سعد پولیس لائن میں رہائشی ہاسٹل کی تعمیرکی منظوری شامل ہے۔
پی ایم ایس پیپرز میں گریس مارکنگ کیلئے ایک سے پانچ نمبر تک دینے کی منظوری، سینیٹرعون عباس کی جانب سے کیبنٹ کمیٹی ترمیمی بل 2024 بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے فنڈز ، آٹ سورس ہسپتالوں کیلئے طریقہ کار سمیت فنڈز کی منظوری بھی دی جائے گی۔
آرایچ سی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری، چیئرمین بورڈ آف گورنر خیبرپختونخوا ہیلتھ فانڈیشن کو عہدے سے ہٹانا بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں زیرتعمیر ڈیمز والے علاقوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز اور مزدور کی کم سے کم اجرت 36 ہزار سے 40 ہزار تک بڑھانے کی منظوری دی جائے گی۔