Monday, September 1, 2025
ہومشوبزڈکی بھائی کا جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا معاملے، عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

ڈکی بھائی کا جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا معاملے، عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا

لاہور(آئی پی ایس) یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس پر سماعت کی۔

جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے یوٹیوبر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے انوسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔